پنجاب فرانزک لیبارٹری میں مفتی عبدالقوی کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا
قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو پولیس سخت سکیورٹی میں ملتان سے پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور لے کر پہنچی ،، جہاں چھ گھنٹے تک ان کا پولی گرافک ٹیسٹ جاری رہا ۔۔ ذرائع کے مطابق پولی گرافک ٹیسٹ کے دوران مفتی عبدالقوی سے تفصیلی سوالات کیے گئے ،، پولی گرافک رپورٹ آنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں ۔۔ جس کے بعد ہی حقائق تک پہنچنے میں مدد مل سکے گی ۔۔ ٹیسٹ مکمل ہونے پر سکیورٹی اہلکار مفتی عبدالقوی کو سخت سکیورٹی میں ملتان لے کر روانہ ہوگئے ۔۔ ملتان واپسی پر مفتی عبدالقوی نے میڈیا کے کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا۔۔