پاکستان کا لیپا سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارت سے سخت احتجاج

پاکستان کا لیپا سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارت سے سخت احتجاج

ایل او سی کے لیپا سیکٹر پر بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں نو کوٹ گاؤں کی سمیرہ اور مریم نامی دو خواتین شہید اور چھ عام شہری زخمی ہوگئے تھے ،، دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاءو سارک نے ،، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا ،،بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے ،، اوراپنی فورسز کو فائر بندی معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے،، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے رواں سال کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پرایک سو پچاس مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ،، جس کے نتیجے میں 49 افراد شہید اور 165 زخمی ہوئے ،، ترجمان نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناؤنا، اور انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے

Most Popular