پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیا ، اور ہر طرح کے حالات میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے: امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید

پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیا ، اور ہر طرح کے حالات میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے: امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید

کابینہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید نے،، وزیر اعظم کی طرف سے دعوت کو سعادت قرار دیا اور کہا کہ ،، وہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں،،اور کئی بار یہاں آچکے ہیں،، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں،، پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیا ہے ،، اور ہر طرح کے حالات میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے ،، امام کعبہ کا کہنا تھا کہ ترقی کے لئے تین ضروری شرائط تقوی، اخلاص، اور حسن کارکردگی ہیں ،، دنیا میں وہ ملک عدم استحکام کا شکار ہوئے جو اپنا اتحاد و اتفاق برقرار نہ رکھ سکے اور انتشار کا شکار ہوئے ،، انہوں نے کہا کہ آپس کا اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر ملکی مفادات میں فیصلے کیے جائیں

Most Popular