این اے فور پشاور ضمنی انتخاب کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

این اے فور پشاور ضمنی انتخاب کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

این چار کا دنگل سجنے کو چند گھنٹے باقی رہ گئے، ضمنی الیکشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے،،، جہاں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، اے این پی سمیت پندرہ جماعتیں میدان میں ہیں، الیکشن کے دوران امن وا مان کی فضابرقرار رکھنے کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے . حلقے میں دو سو انہتر پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں 181کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر پندرہ اہلکار جبکہ حساس پر دس اہلکار تعینات ہونگے۔ پاک فوج کے جوان بھی فرائض انجام دیں گے ،، پولنگ ایریامیں اسلحہ لیجانے اور موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے. حلقے میں کل ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این اے فور میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے

Most Popular