اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن سےوطن واپسی
سابق وزیراعظم نوازشریف بیگم کلثوم نوازکی عیادت کیلیےلندن گئےتھے خرم دستگیر،سعدرفیق،مشاہداللہ،طلال چودھری نےنوازشریف کااستقبال کیا انوشہ رحمان،طارق فضل چودھری اوردیگررہنماؤں نےبھی نوازشریف کااستقبال کیا ایپرن سےنوازشریف کی سخت سیکیورٹی قافلےمیں پنجاب ہاؤس روانگی
سیاسی مخالفین کے دعوے دعوے ہی رہ گئے، افواہیں اور قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں،سابق وزیراعظم نواز شریف مقدمات کا سامنا کرنے واپس پاکستان پہنچ گئے،،، نواز شریف لندن سے پی آئی اے کی پرواز سات سو چھیاسی کے ذریعے اسلام آباد پہنچے، ان کا طیارہ بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا،سابق وزیراعظم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، طارق فضل چودھری، مشاہد اللہ، انوشہ رحمان، خرم دستگیر، پرویز رشید اور دیگر رہنما موجود تھے۔
نواز شریف قافلے کی صورت میں ائرپورٹ سے پنجاب ہاؤس کیلئے روانہ ہوئے،،، اس سے پہلے ہیتھرو ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی؟ فیصلہ بھی انہوں نے دیا، اپیل بھی انہوں نےسنی، نگران جج بھی وہی بن گئے۔ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی، سرکاری پیسا نہیں کھایا، بار بار کہا کرپشن، کک بیک یا کمیشن کا کیس نہیں۔ احتساب ہے کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر ہو گئی۔ نواز شریف کا کہنا ان کا کبھی لندن رہنے کا ارادہ ہی نہیں تھا،، نواز شریف احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونگے