آپریشن ردالفسادملک دشمنوں کے لیے موت کا پیغام بن گیا۔بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کےچار خطرناک دہشتگردسکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے
آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ فرنٹیئرکور بلوچستان نے صوبے کے مختلف حصوں میں آپریشن کیے۔ ان آپریشنز کے دوران بلوچستان ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے چار دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردسکیورٹی فورسز کو مختلف کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر مطلوب تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں ڈیرہ بگٹی کے تھانگو اور کلیری بھی شامل ہیں جن کا تعلق بلوچستان ریپلکن آرمی سے بتایا جاتا ہے۔ تھانگو اور کلیری شہریوں کے اغوا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔ سبی سے تعلق رکھنے والے یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے دہشت گرد محمد خان اور جلال دین ریلوے لائنوں پردھماکا خیز مواد نصب کرنے، بم دھماکوں اور بجلی کی سپلائی کو تباہ کرنے میں ملوث تھے۔ ایف سی کے آپریشنز کے دوران ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے کالعدم لشکرجھنگوی کے خودکش بمبار سمیع اللہ سمیت چوبیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔سکیورٹی فورسز نے ان آپریشنز کے دوران ایل ایم جیز، ایس ایم جیز، رائفلز، بارودی سرنگیں، دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرینیڈز، راکٹس، مارٹرشیلز اور پندرہ ہزار سے زائد راؤنڈز بھی برآمد کیے۔