رضاربانی کا کہنا ہےکہpanamaلیکس کےمعاملےپررکاوٹ سسٹم کےاندرہے

رضاربانی کا کہنا ہےکہpanamaلیکس کےمعاملےپررکاوٹ سسٹم کےاندرہے

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر رکاوٹ سسٹم کے اندر ہے، کوئی بھی اگلا قدم اٹھانے کیلئے تیار نہیں۔ اگر سسٹم سے کرپشن ختم کرنی ہے تو پارلیمان کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے باوجود جمہوریت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سی سی آئی میں وزیراعظم کو خط نہیں لکھا بلکہ رولنگ دی تھی، وفاق جس نہج پر پہنچ چکا ہے وہاں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ضرورت ہے اگر آئین سے انحراف کی کوشش کی گئی تو نتائج خطرناک ہوں گے ۔ رضا ربانی نے کہا کہ سب کا احتساب ایک ہی ادارے سے ہونا چاہیئے کیونکہ اس کے باعث اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ احتساب کا ایسا نظام ہونا چاہیئے جہاں کوئی مقدس گائے نہ ہو۔ پاناما لیکس کی ٹرمز آف ریفرنس کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاحال ہماری سفارشات پر عمل درآمد نظر نہیں آرہا۔

Most Popular