ڈیرہ بگٹی، تحصیل سوئی میں گیس تنصیبات کی سکیورٹی پرمامور پانچ اہلکاروں کی لاشیں برآمد ۔

 ڈیرہ بگٹی، تحصیل سوئی میں گیس تنصیبات کی سکیورٹی پرمامور پانچ اہلکاروں کی لاشیں برآمد ۔

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے ملنے والی سکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو پی پی ایل ہسپتال منتقل کردیاگیاہے، جسےقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد نے گھیرے میں لے رکھا ہے تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب سکیورٹی اہلکاروں نے ڈیرہ بگٹی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران گیس تنصیبات اور بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں کو دھماکوں سے اڑانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوئی میں گیس کےمتعدد کنوؤں کوبھی تباہ کردیاگیاہے جس سے پیداواری عمل بھی متاثر ہوا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular