وزارت پٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے

وزارت پٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے


اسلام آباد میں سیکرٹری پیٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کےرہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں ایسوسی ایشن کےچیئرمین یوسف شاہوانی جبکہ چیئرپرسن اوگراعظمٰی عادل اور ڈی جی آئل عبدالجبارمیمن شریک ہوئے۔ آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اوگرا کی پالیسی غلط ہے جس کو نہیں مانتے۔ موٹروے پر بلاوجہ گاڑیوں کے چالان ہورہے ہیں، جو پرانا سسٹم چل رہا تھا وہ بحال کیا جائے۔ یوسف شاہوانی نے کہا کہ ہم پرلوگوں کی ہلاکتوں کا الزام لگایا جارہا ہے۔احمد پورشرقیہ میں آئل ٹینکرکوآگ ہم نےنہیں لوگوں نے لگائی تھی۔ مطالبات نہ مانے گئے تو دما دم مست قلندر ہوگا. مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ترجمان اوگرا عمران غزنوی کاکہنا تھا کہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔آئل ٹینکرز ایسوسی سے درخواست کی کہ لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔ ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ شک ہے کہ آئل کمپنیاں اس ہڑتال کے پیچھے ہیں۔جوبھی کھیل میں ملوث ہیں بے نقاب ہوں گے۔

Most Popular