نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ڈاکٹرمجید نظامی کی تیسری برسی کے موقع پرایوان کارکنان لاہورمیں آج تقریب منعقد ہوگی

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ڈاکٹرمجید نظامی کی تیسری برسی کے موقع پرایوان کارکنان لاہورمیں آج تقریب منعقد ہوگی


آبروئے صحافت ڈاکٹرمجید نظامی کی تیسری برسی کے حوالے سے ایوان کارکنان لاہورمیں تقریب کا انعقاد ہوگا جس کی صدارت چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ڈاکٹرمجید نظامی کی برسی کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجید نظامی ایک نڈر، بے باک صحافی اورصحافت کے میدان میں اپنی مثال آپ تھے اوربلاخوف اپنی بات کہنے کی قدرت رکھتے تھے۔انھوں نے کہا کہ مجید نظامی ملکی وقومی معاملات میں کمال درجے کی بصیرت رکھتے تھے۔مثبت اورنظریاتی صحافت کے فروغ میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مجید نظامی نے ہردورمیں حکمرانوں کا کڑا احتساب کیا اورعوام کی ہر مرحلے پررہنمائی کی۔

Most Popular