آج بارش کا زور ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں رہے گا۔

آج بارش کا زور ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں رہے گا۔

ملک میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ہے ، آج بارش کا زور ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ اورکشمیر میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ،، اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، مردان، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،، ادھر اندرون سندھ میں گرمی کی لہر برقرار ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular