آئل ٹینکرز مافیا کی من مانیوں کے بعد پٹرول نایاب ہو گیا۔

آئل ٹینکرز مافیا کی من مانیوں کے بعد پٹرول نایاب ہو گیا۔

آئل ٹینکرز مافیا کی ہٹ دھرمی کے باعث لاہور، اسلام آباد، کراچی سمیت بڑے چھوٹے شہروں میں پٹرول کی قلت پیدا ہو گئی، پٹرول پمپس پر فیول نایاب ہو گیا، شہریوں کو پٹرول کے حصول کیلئے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں۔ پنجاب کے بڑے شہروں، لاہور فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں اسی فیصد سے زائد پٹرول پمپ بند ہیں، جو کھلے ہیں وہاں بھی پٹرول کی ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور اوگرا حکام میں مذاکرات ہوئے جو بے نتیجہ رہے، ایسوسی ایشن نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوگرا قوانین کو ماننے سے صاف انکار کر دیا، پمپ مالکان کہتے ہیں کہ انہیں تین روز سے پٹرول کی سپلائی مکمل بند ہے، جس کی وجہ سے وہ پمپ بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پٹرول مافیا نے بھی مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے، شہریوں نے پٹرول کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ، جس کی وجہ سے پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ماضی کی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی ٹرین کے ذریعے کی جائے، تاکہ ٹرانسپورٹ مافیا کی بلیک میلنگ سے بچا جاسکے۔

Most Popular