آبروئے صحافت ڈاکٹر مجید نظامی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے عمر بھر قلمی جہاد کرتے رہے۔
آبروئے صحافت مجید نظامی ہمیشہ کشمیر کی آزادی کی بات کرتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر پر زبردستی قبضہ نہیں کرنا چاہتا، بلکہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانا چاہتا ہے،، ان کے الفاظ جنہیں تارخ ہمیشہ یاد رکھے گی، "کشمیر جہاد کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا اور ہمیں جہاد کو فساد کہنے والوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی" مجید نظامی ذوالفقار علی بھٹو کی کشمیر حاصل کرنے کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ کی بات کا بھی حوالہ دیتے تھے،، ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا،، ہمیں ہندوؤں سے ہرصورت کشمیر کو آزادی دلانا ہوگی، مجید نظامی سابق صدر پرویز مشرف کی کشمیر پالیسی سے سخت نالاں تھے،، ان کا کہنا تھا کہ مشرف فارمولہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈٓالنے کے مترادف تھا۔