وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا معاملہ جنوبی افریقہ اور برطانیہ کی حکومتوں کے ساتھ اٹھانے کا عندیہ دے دیا

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا معاملہ جنوبی افریقہ اور برطانیہ کی حکومتوں کے ساتھ اٹھانے کا عندیہ دے دیا


وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل سعید نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور،، رینجرز کی جانب سے ساؤتھ افریقہ اور برطانیہ میں موجود نیٹ ورکس سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی،، وزیر داخلہ نے رینجرز کی کارکردگی کو سراہا اور ڈی جی رینجرز کو مفصل ریفرنس وزارت داخلہ کو بھیجنے کی ہدایت کی،، وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ بات انتہائی قابل تشویش ہے کہ جنوبی افریقہ اور برطانیہ کی سر زمین کراچی میں قتل و غارت اور دہشت گردی کے لئے استعمال کی جارہی ہے،، رینجرز کے ریفرنس کی روشنی میں معاملہ دونوں ملکوں کی حکومتوں سے اٹھایا جائے گا

Most Popular