وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان میں انسانیت سوز واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان میں انسانیت سوز واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان کے علاقے مظفر آباد میں پنچایت کے شرمناک فیصلے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سی پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔۔ وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔۔ متاثرین کو بھی انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔۔ دوسری طرف سی پی او ملتان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واقعے کا مقدمہ درج کر کے پنچایت کے سربراہ سمیت بیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔۔ جبکہ باقی افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

Most Popular