ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں عدالت نے ظفر حجازی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں عدالت نے ظفر حجازی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

سینیئر سول جج محمد شبیر نے ظفر حجازی کے خلاف چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، ظفر حجازی عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے ظفر حجازی کے 8روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، ظفر حجازی کے وکیل نے کہا کہ مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے، میرے موکل کی طبیعت ایسی نہیں کہ انہیں مزید جسمانی ریمانڈ میں رکھا جائے، جس پر عدالت نے ظفر حجازی کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ظفر حجازی کو 29 جولائی کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Most Popular