کوئی بھی کسی کو مائنس نہیں کرسکتا، عوام جس کومسترد کرے اسے خود مائنس ہوجانا چاہئے:گورنرسندھ محمد زبیر
کراچی میں گورنرسندھ محمد زبیرنے اویس نورانی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنرسندھ نے کہا کہ ایک طرف کرپشن کی باتیں ہورہی ہیں اوردوسری طرف سندھ حکومت متعصب بل منظورکررہی ہے۔وزیراعظم نے کھبی نیب کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔انھوں نے کہا کہ نوئے کی دہائی کا کیس کھول کربارہ گھنٹے بٹھائیں گے یہ کہاں کا قانون ہے۔کوئی بھی کسی کو مائنس نہیں کرسکتا،عوام جس کومسترد کرے اسے خود مائنس ہوجانا چاہئے۔ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ پاناما ردی کا ٹوکرا ہے،پاناما سے کچھ نہیں نکلے گا،کراچی میں بلدیہ، بارہ مئی اوروکیلوں کوزندہ جلایا گیا ان جے آئی ٹی کا کیا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے آپ مرضی کا فیصلہ نہیں لے سکتے، حکومت کے پانچ سال پورے ہونے چاہئیں