قطر کے ساتھ دنیا کا سستا ترین ایل این جی معاہدہ کیا گیا، پاکستان نے جس قیمت پر گیس حاصل کی اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

قطر کے ساتھ دنیا کا سستا ترین ایل این جی معاہدہ کیا گیا، پاکستان نے جس قیمت پر گیس حاصل کی اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

سینیٹ میں قطر سے کیے گئے ایل این جی معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ،، قطر ایل این جی کا پریمیر سپلائرہے، اس کے ساتھ 14 ماہ بات چیت ہوئی،، جس قیمت پر ہم نے ایل این جی حاصل کی دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی ،، قطر کے ساتھ ہونے والا معاہدہ دنیا میں سستا ترین ہے،، انہوں نے کہا کہ ایل این جی کا معاہدہ ان کی نگرانی میں ہوا اور وہ اس معاہدے پر ہر طرح جواب دینے کے ذمہ دار ہیں،، معاہدے کی تفصیلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ،، قطر کے ساتھ تیرہ اعشاریہ تین پر معاہدہ ہوا اور پانچ سال کا ٹینڈر بھرا ،، جبکہ پندرہ سال کے لئے قیمت مقرر کی ،،قطر کے تیس سال کے معاہدے بھی موجود ہیں جن میں قیمت پر دوبارہ بات نہیں ہوسکتی ،، لیکن ہم چاہیں تو معاہدہ 10 سال میں ختم کرسکتے ہیں،، انہوں نے بتایا کہ معاہدہ پی ایس او کی ویب سائٹ پر ہے ،،وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے ایل این جی لائی گئی ،، آج ملک کے ہر حصے میں گیس موجودہے،، سب سے سستی بجلی پاکستان میں دے رہے ہیں

Most Popular