نیب انکوائری ٹیم کی لندن روانگی کی اطلاع بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں،چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

نیب انکوائری ٹیم کی لندن روانگی کی اطلاع بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں،چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی گرفتاری عدالتی احکامات کی تعمیل ہے اس میں نا انصافی کا تاثر درست نہیں شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس مجازعدالت کے پاس زیر سماعت ہے اور شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کا اجرا مجاز عدالت نے کیا،نیب نےعدالتی حکم کی تعمیل میں عملدرآمد کیا, انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کی گرفتاری احتساب عدالت کے حکم کی تعمیل میں ہوئی اس لیے گرفتاری میں کسی سے ناانصافی کا تاثر درست نہیں نیب کسی قسم کا فرق کسی بھی بنیاد پرروا نہیں رکھے گا، احتساب بلاامتیاز اورقانون کے مطابق ہوگا۔دوسری جانب قومی احتساب بیور کی جانب سےجاری اعلامیہ میں نیب کی انکوائری ٹیم کے دورہ لندن کےحوالے سے میڈیا رپورٹس کی تردید کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب انکوائری ٹیم کی لندن روانگی کی اطلاع بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں،نیب کی کسی انکوائری ٹیم نے لندن کا دورہ نہیں کیا، جبکہ انکوائری ٹیم کوشواہد ملنے یا نہ ملنے کا تاثر درست نہیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ صدرنیشنل بینک سعید احمد مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں،ان کانام ای سی ایل سے نہ نکالنے کیلئےوزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے

Most Popular