نواز شریف اربوں روپے کے مالک ہونے کے باوجود صرف پانچ ہزارروپے ٹیکس دیتے ہیں,آصف زرداری کے ٹیکس کے بارے کسی کوکچھ معلوم نہیں،عمران خان
لاہورکے نجی ہوٹل میں نیشنل ممبرشپ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ممبرشپ سے پہلی بارہرکارکن کی معلومات ہمارے پاس اکٹھی ہوجائیں گی،اسی ممبر شپ پرانٹرا پارٹی انتخابات بھی کرائے جائیں گے،،جہاں ٹکٹ دینے میں مشکل پیش آئی وہاں کارکنوں سے مشورہ کریں گے,عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں غریب مزید غریب ہورہا ہے جبکہ پاکستان کا ہرشہری ایک لاکھ بیس ہزارروپے کا مقروض ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف اربوں روپے کے مالک ہونے کے باوجود پانچ ہزار روپے ٹیکس دیتے ہیں جبکہ آصف زرداری کے ٹیکس سے متعلق کسی کوعلم نہیں , چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکرجھوٹے طبقے کے لوگوں کے لیے پالیسیاں بنائیں گے،عدالتی، معاشی اورتعلیمی انصاف لے کرآئیں گے