سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیس کی سماعت کی، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ منصوبے پر کام تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کیا جائے، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل نہیں کر رہے، حکم امتناع کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں، معاملے کے حقیقی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینا ضروری ہے، عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، جبکہ لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا، عدالت عظمیٰ نے دس اکتوبر کے عدالتی ہفتے تک سماعت ملتوی کردی ۔۔۔

Most Popular