ملک بھر میں بھارتی سرکار اور ہندو دہشتگردوں کی دھمکیوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں بھارتی سرکار اور ہندو دہشتگردوں کی دھمکیوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

دشمن ملک کے خلاف نعرہ بازی کرتے یہ محب الوطن پاکستانی شہری ہیں، بھارتی سرکار کی جانب سے پاکستان مخالف پراپیگنڈا اور جنگ کی دھمکیوں نے قوم کو متحد کردیا، بلوچ عوام نے بھارت کے منہ پر کرارا طمانچہ مارا، چمن میں تحریک نوجوانان اساتذہ اور طلبہ نے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا، پاکستانی پرچم اٹھائے مظاہرین نے مودی سرکار کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری بھائیوں پر ظلم بند کرے، ہم کشمیر سے اور کشمیر ہم سے ہے، ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ نشانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک سرزمین کے خلاف سازش کرنے والوں کو منہ کی کھنا پڑے گی۔ادھر جمرود میں بھارتی جارحیت اور پاکستان مخالف بیانات کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا، تاج روڈ سے نکالی گئی ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس دوران فضا بھارت مردہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔۔۔ لوگوں نے کسی بھی بھارتی دہشتگردی کے خلاف منہ توڑ جواب دینے کا پیغام دیا۔۔مالاکنڈ میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا گی، شرکا نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پتلے بھی آگ لگائی،،، مظاہرین کاکہنا تھا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو مُنہ توڑ جواب دینے کیلئے قوم متحد اورپاک فوج کے شانہ بشانہ لڑینگے بھارت کو اس بار بدترین شکست کاسامناہوگا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے حملے میں پہل کی تو مالاکنڈ سے دس ہزار نوجوانوں پر مشتمل دستہ ہندوستان کے تمام عزائم کوخاک میں ملادینگے۔۔۔

Most Popular