عدالت نے حاضری کے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی
سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ پنجاب ہاؤس سے سخت سیکیورٹی اور پروٹوکول کے ساتھ احتساب عدالت پہنچا، جہاں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، نواز شریف کے پہنچتے ہی ن لیگ کے وکلا اور کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔نواز شریف احتساب عدالت کے کمرہ نمبر ایک میں جج محمد بشیر کے سامنے پیش ہوئے، کمرہ عدالت وکلا اور(ن) لیگی رہنماؤں سے بھر گیا،،، نواز شریف نے عدالت کے روبرو وکالت نامے پر دستخط کیے، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے 3ریفرنسز میں وکالت نامے جمع کروائے،، ن لیگ کے وکلا نے عدالت میں نوازشریف کےحق میں نعرے لگائے،، نواز شریف نے بتایا کہ اہلیہ کی طبیت ٹھیک نہیں، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی اہلیہ کی طبعیت ٹھیک نہیں اس لئے آپ جاسکتے ہیں، نواز شریف کو حاضری لگا کر واپس جانے دیتے ہیں، اس لئے اجازت دے رہے ہیں تاکہ رش کم ہو اور عدالت کی کارروائی کی جاسکے،،، آصف کرمانی نے بتایا کہ مریم نواز، کیپٹن ریٹائر صفدر، حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کی تیمارداری کر رہے ہیں، اس لئے پیش نہیں ہوسکے،، جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ وکلا بتائیں گے آپ رہنے دی، نواز شریف مختصر پیشی کے بعد واپس پنجاب ہاؤس روانہ ہو گئے۔ نواز شریف کی پیشی کے موقع پر
پنجاب ہاؤس سے جوڈیشل کمپلیکس تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس، سپیشل برانچ اور رینجرز کے 1500 سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات تھے، احاطہ عدالت میں رینجرز اور ایلیٹ فورس کا خصوصی دستہ بھی تعینات رہا۔