نیب نے نوازشریف کیخلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع کردیں۔
نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف ایک اور کیس کھول دیا۔ وزارت اعلیٰ کے دوران لاہور ڈویلپمنٹ کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر 13افراد کو طلبی کے سمن جاری کردیئے گئے ۔نیب نے نوازشریف کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔نواز شریف کی جانب سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر نیب نے تیرہ سابق بیورکریٹس اور سیاسی شخصیات کو طلبی کے نوٹسز بھی بھجوا دیئے۔ ان افراد میں چوہدری عبدالرحمان،سید فرید الدین احمد،سید علی کاظمی،محمد اشفاق،سید حسنات احمد شامل ہیں۔کرنل ریٹائرڈ غضنفر علی،محمد خان،محمد جاوید،رکن دین،ناظم علی شاہ اور خالد اختر کو سمن بھجوائے گئے۔ نیب نے سمن پر تکمیل کرانے کے لیے پولیس سے بھی مدد مانگ لی ہے۔