بلوچستان کےضلع کےدومخلتف مقامات پرمسافرکوچوں پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سےپانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کےضلع کےدومخلتف مقامات پرمسافرکوچوں پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سےپانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

لیویزحکام کےمطابق کوئٹہ سےصادق آباد جانیوالی مسافرکوچ پربختیارآباد کےقریب نامعلوم مسلح افراد نےفائرنگ کردی جس سے دومسافرزخمی ہوگئے۔فائرنگ کےبعد مسلح افراد نےتمام مسافروں کوبس سےنیچےاتارکراسےنذرآتش کردیا۔تشدد کا دوسراواقع بولان میں مچھ کےقریب پیش آیا جس میں مسلح افراد نے قریبی پہاڑوں سےبس پرفائرنگ کردی جس سےایک خاتون سمیت پانچ مسافرجاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔فائرنگ کےبعد حملہ آورفرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔حملےمیں زخمی افراد کو سبی اورمچھ کےہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular