ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کا عمل بارش تھمنے کے بعد شروع ہو گا

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کا عمل بارش تھمنے کے بعد شروع ہو گا

کراچی میں بارش سے شہر کے کئی علاقوں کی بجلی ایک بار پھر معطل ہوگئی

کراچی میں ہلکی بارش کے بعد شہر کے کئی علاقوں کی بجلی ایک بار پھر معطل ہوگئی ہے جس سے شہر کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ بارش کے سبب صدر، آئی آئی چند ریگر روڈ، ہجرت کالونی، سلطان آباد، ناظم آباد، ، گارڈن اور سولجر بازار سمیت کئی علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کےبعد بجلیکی بندش معمول بن گئی جبکہ بجلی بند ہونے پرپانی بھی بند ہوجاتا ہے ۔دوسری جانب کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ بارش کےباعث فیڈر ٹرپ ہونے پربجلی بند ہوگئی تھی۔

 سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد رات سے بجلی غائب ہے

اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سکھر ، داگڑ جی، گڑھی یاسین
لاڑکانہ اور اس کے گرد و نواح،،خیر پور،پنوں عاقل، روہڑی، اور کچے کے علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث ڈبلیو ون کی مین لائن ٹرپ کر گئی۔ بارش کی وجہ سے 75 فیصد فیڈرز بند ہو گئے جس کے باعث رات سے اب تک ان علاقوں میں بجلی غائب ہے،،سکھر، حیدر آباد، خیر پور، اور دیگر علاقوں میں تاحال وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ جونہی بارش تھمے گی، بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

Most Popular