ریسکیو 1122 نے ساڑھے 17 ہزار سے زائدمتاثرین سیلاب کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا

ریسکیو 1122 نے ساڑھے 17 ہزار سے زائدمتاثرین سیلاب کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا

پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) نے اب تک پنجاب کے سیلاب زدہ اضلاع سے17647 متاثرین کومحفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے جن میں رحیم یار خان سے 7385افراد جبکہ لیہ کے مختلف علاقوں سے7022افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیاہے ۔ ترجمان پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)جام سجاد حسین نے بتایا کی واٹر ریسکیو ٹیمیں پنجاب بھر میں ہائی الرٹ ہیں اور سیلاب کے موسم ختم ہونے تک سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور انہیں ریسکیو کرنے کا آپریشن جاری رہے گا۔

Most Popular