الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈٹ گیا الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مطالبے پر کوئی بھی ممبر مستعفی نہیں ہو گا

الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈٹ گیا الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مطالبے پر کوئی بھی ممبر مستعفی نہیں ہو گا

عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے ممبران سے عہدوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا ، اپنے ردعمل میں الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے مطالبے پر الیکشن کمیشن کا کوئی بھی رکن اپنے عہدے سے استعفٰی نہیں دے گا۔ تمام ممبران اپنی مدت پوری کر کے ہی عہدوں سے الگ ہونگے  الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن دو ہزار تیرہ ماضی کے انتخابات کی نسبت شفاف ہوئے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے بھی اپنی رپورٹ میں الیکشن کو مکمل شفاف قرار دیا ہے، الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے جن کمزوریوں کا ذکر کیا ہے، ان پر ہر صورت قابو پایا جائے گا اور دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات نئی اصلاحات کے ساتھ مکمل شفاف ہونگے۔

Most Popular