ملتان : فوجی جوانوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ہزار 25افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

 ملتان : فوجی جوانوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ہزار 25افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ملتان کور کے فوجی جوانوں نے لیہ کے علاقے لوہانچ اور جمن شاہ میں آرمی فری میڈیکل کیمپ لگائے جہاں پر 428مریضوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ10راشن کے پیکٹ بھی متاثرین سیلاب میں تقسیم کیے گئے۔ضلع مظفرگڑھ میں پاک آرمی نے 1012افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایاگیا۔
ملتان کور کے فوجی جوانوں نے ڈیرہ غازی خان میں13سیلاب متاثرین کو ریسکیوآپریشن کے دوران محفوظ مقام پر پہنچایا۔جبکہ راجن پور اورکوٹ مٹھن میں فری آرمی میڈیکل کیمپ کے دوران 100مریضوں کامفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔
ملتان کور کے فوجی جوان سیلاب میں گہرے ہوئے راجن پور کے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں
آرمی لیڈی ڈاکٹرسیلاب سے متاثرہ ڈیرہ غازیخان میں بچی کا چیک اپ کررہی ہیں

Most Popular