وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کےاجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرکام کا جائزہ لیا گیا

وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کےاجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرکام کا جائزہ لیا گیا

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کےمطابقوزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم نے ہدایات جاری کیں کہ پشاور کراچی موٹروے کے مختلف اسٹیشنز کو دو ہزار سترہ تک مکمل کیا جائے جبکہ گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے توانائی کے منصوبوں کو بھی جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔وزیر اعظم نے مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کےلئے پشاور سے کراچی تک ریلوے اسٹیشنز کو بھی اپ گریڈ کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم اگست کے آخر میں عطا آباد سرنگ کا افتتاح کریں گے۔

Most Popular