عید پر ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح سوات کالام، اور دیگر سیاحتی مقامات کی خوبصورت جھیلوں، جھرنوں، آبشاروں اور نظاروں کو دیکھنے کیلئے ان علاقوں کا رخ کررہے ہیں۔
سوات سیاحوں میں پاکستان کے سوئٹزرلینڈ کے نام سے مقبولیت رکھتا ہے۔ عید پر سیاحوں کی بڑی تعداد سوات کے مختلف مقامات کی سیر کیلئے آرہی ہے۔ مالم جبہ کا شمار سوات کے مشہور ترین مقامات میں ہوتا ہے۔ ان میں زیادہ تر لوگوں نے دریائے سوات کے کنارے ڈھیرئے ڈال رکھے ہیں۔ سوات کے مختلف سیاحتی علاقوں جن میں مرعزار، ملم جبہ، بحرین، مدین اورکالام کے علاقے شامل ہیں یہاں ہزاروں کی تعداد میں سیاح خوبصورت نظاروں کا لطف اٹھانے کیلئے ان علاقوں کار خ کررہے ہیں۔ خوبصورت نظاروں سے بھرپور علاقوں میں متعدد جھرنیں اور آبشاریں موجود ہیں جو اس علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتی ہیں۔ پرخطر راستے بھی سیاحوں کو ان علاقوں تک آمد سے نہیں روک سکتے اور سیاح یہاں کی خوبصورتی کے آگے راستے کی دشواریوں کو بھول جاتے ہیں۔