خیبر پی کے میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 187 تک پہنچ گئی ہے ۔1500سے زائد افراد زخمی: مشتاق غنی

خیبر پی کے میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 187 تک پہنچ گئی ہے ۔1500سے زائد افراد زخمی: مشتاق غنی

پشاور میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے مشتاق غنی نے بتایا کہ خیبر پی کے کے تمام اضلاع زلزلے سے متاثر ہوئے۔ مالاکنڈ ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ہولناک زلزلے سے سوات اٹھائس،کوہستان اور چترال اڑتیس ،دیرسینتیس ،تورغر پندرہ ،پشاور اور مردان میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ مالاکنڈ اور صوابی میں دو دو جبکہ بنوں اور مانسہرہ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔زلزلے سے پندرہ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا زلزلے میں دو ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے ۔متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مختلف حادثات کے باعث ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے

Most Popular