لاہور میں سنگدل باپ نے مبینہ تشدد کرکے اپنی چھے سالہ بیٹی کو قتل کردیا

 لاہور میں سنگدل باپ نے مبینہ تشدد کرکے اپنی چھے سالہ بیٹی کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے اقبال ٹاون ميں چھے سالہ عليشبہ کو اس کے باپ خرم اورسوتیلی ماں نے تشدد کرکے قتل کردیا، پوليس نے بچی کی والدہ خدیجہ کی درخواست پر خرم اور سوتيلی ماں کيخلاف مقدمہ درج کرکے انہيں گرفتار کرليا ہے، پوليس کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہيں اور واقعے کی تفتيش جاری ہے، مقتول بچی کی والدہ خديجہ کا کہنا ہے کہ بیٹا نہ ہونے پر خرم نے دوسری شادی کرلی جبکہ علیشبہ کوزبردستی اپنے پاس کرلیا، خدیجہ نے بتایا کہ اس کا شوہر اسے بھی تشدد کانشانہ بناتا تھا۔ پولیس کے مطابق بچی کي پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے پولی گرافک ٹيسٹ کرائے جائیں گے جس کے بعد حقائق سامنے آئیں گے

Most Popular