مشکل کی گھڑی میں خیبر پی کے کے لوگوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے: شہباز شریف

 مشکل کی گھڑی میں خیبر پی کے کے لوگوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے: شہباز شریف

خیبر پی کے میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے ہمراہ پورا ملک کھڑا ہو گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جا رہی ہے، جبکہ خیموں ،خوارک اور کمبلوں سمیت دیگر امداد سامان پشاور بھجوا دیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیر محنت راجا اشفاق سرور اور وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان بھی سامان کے ہمراہ متاثرین کی داد رسی کیلئے گئے، پنجاب سے ڈاکٹروں اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی خیبر پی کے بھجوائی گئی ہیں ، دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مشکل کی گھڑی میں خیبرپختونخوا کےمتاثرہ لوگوں کےساتھ کھڑی ہے۔ جانی و مالی نقصان پر متاثرہ عوام کیساتھ کھڑے ہیں، جن کے پیارے اس سانحے میں جاں بحق ہوئے ہیں ان سے دلی ہمدری ہے، جبکہ زخمیوں کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام زلزلہ زدگان کے ساتھ ہیں، مخیر حضرات متاثرین کی مدد کیلئےبڑھ چڑھ کر مدد کریں 

Most Popular