صدر مملکت ممنون حسین: بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے

صدر مملکت ممنون حسین: بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے

یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پورے خطے کاامن اور خوشحالی جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کے ساتھ منسلک ہے۔بھارت سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرے، غیر قانونی تسلط انسانی تاریخ کا ایک سب سے المناک باب ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اس وقت سے قابض افواج کے خلاف اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں۔ جبکہ بھارتی مسلح افواج انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں، آزادی اور انصاف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے گناہ عوام کو بےہمانہ طریقے سے نشانہ بنا رہی ہیں۔ پاکستان کشمیری عوام کی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے تک اخلاقی ، سیاسی ، سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم کشمیریوں کی قربانی اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے کہا 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، متعدد بھارتی رہنماؤں کے وعدوں کے برعکس بھارت کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کشمیری میں انسانیت سوز مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، بھارتی جبر کشمیریوں کو ان کے جذبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔

Most Popular