سردی نے دستک دے دی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں ٹھنڈ بڑھنے لگی۔

سردی نے دستک دے دی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں ٹھنڈ بڑھنے لگی۔

ملک بھر میں موسم سرما کا آغاز ہو گیا،، درجہ حرارت میں کمی ہونے کی وجہ سےملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھنے لگی، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کاامکان ہے، شمالی علاقہ جات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی عروج پر پہنچ گئی، پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی شروع ہو چکی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت سکردو، میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ادھر سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم خشک ہے، اندرون بلوچستان اور اندرون سندھ میں گرمی چند روز مزید برقرار رہے گی، تاہم لاہور میں چند روز تک بارش کا امکان نہیں ہے، جس سے سموگ اور دھند بڑھنے کے امکانات ہیں

Most Popular