بھارتی بربریت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتی۔ پاک فوج

بھارتی بربریت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتی۔ پاک فوج

یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر پاک فوج نے بھارت کو واضح پیغام دے دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی بربریت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتی، ترجمان نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سے متعلق اعداد و شماری بھی جاری کئے، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب ایل او سی کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں رواں برس کی گئیں، ایل او سی کی بار بار خلاف ورزی قابل مذمت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کےمطابق گزشتہ تین سال کے دوران شہری آبادی پر بھارتی فوج کی سرحدی دہشتگردی کے نتیجے میں ایک سو تیس شہری شہید جبکہ چار سو چوراسی زخمی ہوئے ، رواں برس بھارت نے 1140 مرتبہ ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، 2016 میں 382 مرتبہ2015 میں 248 مرتبہ جبکہ 2014 میں 315 مرتبہ خلاف ورزیاں کی گئیں، آئی ایس پی آر کے مطابق 2015 میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 39 شہری شہید ہوئے،،،، ،2016 میں46 جبکہ 2017 میں 45 شہری شہید ہوئے، ترجمان پاک فوج کے مطابق 2015 میں سرحدی دہشتگردی کے نتیجے میں 142 شہری زخمی ہوئے،،، 2016 میں 150 اور 2017 میں 192 شہری زخمی ہوئے.

Most Popular