پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کی بہادر افواج نے سرحدوں کی حفاظت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور دشمن کے جارحانہ اور مذموم عزائم کو ہر لمحے شکست دینے کے لیے تیار رہتی ہیں۔ دھرتی کے یہی وہ بہادر سپوت ہیں جنہوں نے اپنے لہو سے اس چمنستان کی آبیاری کی ہے۔ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ سے بیگناہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے بزدل دشمن بھارت نے جاسوسی کے لیے ڈرون اڑایا تو پاک فوج نے مار گرایا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر میں جاسوسی کے لیے آیا تو پاک فوج کے شوٹر نے اسے سیکنڈز میں ہی زمین بوس کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تباہ ہونے والا بھارتی ڈرون قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

Most Popular