کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیر حکومت کے رول کا تعین کریں:وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر

 کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیر حکومت کے رول کا تعین کریں:وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اسلام آباد میں یوم سیاہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا وکیل صرف پاکستان ہے، پاکستان کی جغرافیائی اہمیت ہے، کشمیر خطہ کی لڑائی نہیں ہمیں حق خودارادیت ملنا چاہیے. راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعظم پاکستان سے کہا ہے کہ سیاسی نہیں تو انسانی حقوق کے ایشو پر عالمی سطح پر بات چیت کریں، ہماری کاوشوں کے نتائج 2018 میں سامنے آئینگے. وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے وقار کے لیے جو بھی ہوگا کریں گے، آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر کی تاریخ سے آگاہ کرنا ہوگا، میڈیا کو بھی ذمہ دارای نبھانا ہوگی

Most Popular