چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر فرد جرم عائد کردی گئی

چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر فرد جرم عائد کردی گئی

چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کی سماعت اسلام آباد میں سپیشل جج ارم نیازی کی عدالت میں ہوئی،،، سابق چئیرمین ایس ای سی پی کو عدالت میں پیش کیا گیا،،، انہیں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی،،، فرد جرم میں کہا گیا کہ آپ نے چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی،،، اور ماتحت افسران پر دباؤ ڈالا،،،ظفر حجازی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی ریکارڈ ٹمپر نہیں کیا،،، جس پر پراسیکیورٹر نے بتایا کہ گواہ موجود ہیں ہم عدالت میں ثابت کریں گے کے ریکارڈ ٹمپر ہوا،،، پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے الزام عائد کیا تھا کہ چیئرمین ظفر حجازی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ہیر پھیر میں ملوث ہیں۔ میف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ کی چار رکنی ٹیم نے اپنی رپورٹ 8 جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی جس میں یہ سامنے آیا کہ چیئرمین ایس ای سی پی چوہدری شوگر ملز کیس کے ریکارڈ میں تبدیلی کے ذمہ دار ہیں.

Most Popular