اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہلی کیس میں خواجہ آصف کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
اسلام آبادہائیکورٹ تین رکنی لارجربنچ نے خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے دائردرخواست پرسماعت کی۔جسٹس عامرفاروق، جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بنچ میں شامل ہیں،تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارکے وکیل کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اورنوازشریف دونوں نے اقامہ کی تفصیلات چھپائیں،خواجہ آصف نوازشریف کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی جانب سے اقامہ ظاہر نہ کرنے پرباسٹھ ایف کے تحت نا اہلی کی درخواست کرتے ہیں،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خواجہ آصف کونوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا