احتساب سب کاہوگا اوربلاتفریق ہوگااحتجاج اورانتشارکی سیاست کرنےوالےملک دشمنی پراترآئےہیں:شہبازشریف

 احتساب سب کاہوگا اوربلاتفریق ہوگااحتجاج اورانتشارکی سیاست کرنےوالےملک دشمنی پراترآئےہیں:شہبازشریف

رحیم یار خان میں انڈسٹریل زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ چین نے نہ پرویز مشرف پر اعتماد کیا نہ آصف زرداری پر لیکن نواز شریف کی حکومت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے چھیالیس ارب ڈالر کا منصوبہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تر قی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،،، احتجاج اور انتشار کی سیاست کرنے والے ملک دشمنی پر اترآئےہیں، دھرنے والے نہیں چاہتے کہ ملک میں ترقی ہو،،، پاک چائنہ کاریڈور ہر صورت مکمل ہوگا۔ سی پیک کے اربوں ڈالر کے منصوبے رکے تو یہی عناصر ذمے دار ہوں گے۔۔۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پانامالیکس پر کمیشن کیلیے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیاہے، کڑے احتساب کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا،،، جن لوگوں نے جن لوگوں نے قرضے معاف کروائے ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے،،، احتساب سب کا ہو گا اور بلا تفریق ہو گا۔۔۔

Most Popular