وزیراعظم مخالفین پربرس پڑے،کہتےہیں خیبرپختونخوا میں نیا پاکستان کہاں ہےاورنیاپاکستان کون بنارہاہے

 وزیراعظم مخالفین پربرس پڑے،کہتےہیں خیبرپختونخوا میں نیا پاکستان کہاں ہےاورنیاپاکستان کون بنارہاہے

مانسہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وہ دھرنوں کی سیاست کا نہیں بلکہ پورے ملک کی خوشحالی کا ایجنڈا رکھتے ہیں، وہ جلسے جلوسوں کی مہم پر نہیں بلکہ ملکی ترقی کے سفر پر نکلے ہیں،،وزیراعظم نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نیا پاکستان کہاں ہے؟ نیا پاکستان کہاں بن رہا ہے؟ یہ کون بنا رہا ہے؟ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت نہیں لیکن پھر بھی منصوبے لگارہے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ صرف نعرے لگانے والوں سے عوام خود نمٹیں گے اور پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو عوام اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا ایجنڈا سبوتاژ نہیں کرنے دینگے، مخالفین جو قدم اٹھانا چاہتے ہیں سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ صرف منصوبوں کے فیتے نہیں کاٹتے بلکہ انہیں پورا بھی کراتے ہیں، ہم صرف نعرے نہیں عملی طور پر کام کرکے دکھاتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہزارہ یونیورسٹی کیلئےایک ارب روپےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں،بجلی ڈھائی روپے فی یونٹ مزید سستی کررہے ہیں جبکہ دو ہزار اٹھارہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مانسہرہ کو بھی موٹر وے سے منسلک کریں گے جبکہ حویلیاں سے شنکیاری موٹر وے شروع ہونے جارہی ہے۔

Most Popular