وزیراعظم نوازشریف آج تحریک انصاف کےہوم گراؤنڈپرکیپٹن اننگزکھیلیں گے

وزیراعظم نوازشریف آج تحریک انصاف کےہوم گراؤنڈپرکیپٹن اننگزکھیلیں گے

وزیراعظم نواز شریف نے کپتان کے ہوم گراؤنڈ پر پڑاؤ ڈال لیا،، نواز شریف دورہ خیبرپختونخواہ کے دوران مانسہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں، تمام تیاریاں مکمل ہیں، ہزارہ یونیورسٹی کے گراؤنڈ کو جلسہ گاہ میں تبدیل کردیا گیا ہے، وزیراعظم نواز شریف بارش اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے جبکہ متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی رینویشن کیلئے امداد کا اعلان بھی متوقع ہے، میاں نواز شریف کا رواں ہفتے یہ تیسرا دورہ ہے، وزیراعظم خیبر پی کے میں جلسوں کے بعد سندھ کا رخ کریں گے جہاں وہ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے اور حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی پر روشنی ڈالیں گے، وزیراعظم نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے قومی سیاسی قیادت کے ساتھ انفرادی رابطوں کا آغاز بھی کر دیا ہے،

Most Popular