hajکیلئےدرخواستوں کا عمل مکمل ہوگیا،اتواررات12بجےتک ملک بھرسےدرخواستیں وصول کی گئیں

hajکیلئےدرخواستوں کا عمل مکمل ہوگیا،اتواررات12بجےتک ملک بھرسےدرخواستیں وصول کی گئیں

حج دو ہزار سولہ کے لئے درخواستوں کا عمل مکمل ہوگیا ہے، آٹھ شیڈولڈ بینکوں نے درخواستوں کے بارے میں تمام تفصیلات وزارت مذہبی امور کو فراہم کردیں، ذرائع کے مطابق ملک بھر سے دو لاکھ نوے ہزار کے قریب امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں، اور جانچ پڑتال کے بعد دو لاکھ اسی ہزار چھے سو سترہ درخواستیں درست قرار دی گئیں، قرعہ اندازی کے بعد چھیاسی ہزار خوش نصیب سرکاری سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرینگے،عازمین حج کے نام وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر ڈال دیئے جائینگے، جبکہ تمام عازمین کو بذریعہ خطوط بھی آگاه کیا جائے گا، جس کے بعد تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، ذرائع کے مطابق عازمین کی تربیتی ورکشاپس کا عمل مئی کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔

Most Popular