سندھ میں امتحانات مذاق بن گئے ہیں،matricکےبعد Interامتحانات میں بھی نقل مافیا کاراج ہے

سندھ میں امتحانات مذاق بن گئے ہیں،matricکےبعد Interامتحانات میں بھی نقل مافیا کاراج ہے

سائیں سرکاری کی حکومت میں ہرشعبہ ہوا زوال پزیر،،محکمہ تعلیم بھی ہوا،اس کا اسیر،میٹرک کےبعد انٹرامتحانات میں بھی رہا بوٹی مافیا کاراج،،طلبہ کرتے رہے سرعام نقل،،جب کہ پولیس بھی بناتی رہی مال،گھوٹکی،،لاڑکانہ،،گڈو،،شکارپور،اور جیکب آباد سمیت سندھ بھرمیں امتحانات شروع کیا ہوئے،کرپشن کے دالدادہ ملازمین کی لگ گئی موجیں، پولیس کی موجودگی بھی دکھا نہ سکی کچھ رنگ،امتحانی سینٹرز میں بھی نگران عملے کی موجودگی میں کتابیں کھول کرحل ہوتے رہے سوال،ایسے امتحانات خود بھی بن گئے ہیں،انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال،

کراچی سمیت سندھ بھرمیں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں،جس کےلیےسیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں،امتحانی مراکز کے باہر دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کردی گئی ہے

کراچی میں آج سے شروع ہونے والے انٹرامتحانات کےلیے کراچی میں دو سو بارہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں،امتحانی مراکز کے باہر فوٹو سٹیٹ کی دکانوں پر پابندی لگادی گئی ہے،جب کہ بورڈ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے لیےرینجرز کی مدد بھی طلب کرلی ہے،،چیئرمین انٹربورڈ اخترغوری نےویجیلنس ٹیم کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا،،اس موقع پرمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئے کہا کہ گرمی کو مد نظررکھتے ہوئے کےالیکٹرک سےلوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی اپیل کی ہےساٹ۔۔چیئرمین انٹر بورڈ اختر غوری بورڈ کےکوآرڈینیٹرامتحانات عمران چشتی کاکہنا تھا کہ بچوں کامستقبل محفوظ بنانےاور نقل کارجحان ختم کرنے کی کوشش کررہےہیں،ساٹ۔۔ایگزیمینشن کوآرڈینٹرعمران چشتیاس موقع پر ڈی کالجز ڈاکٹرناصر انصارکاکہناتھا کہ کسی کالج کے بجلی کے کنکشن منقطع نہیں ہوئے، میٹرز بند ہونے کے باوجود کچھ کالجز میں بل بھجوائے گئے ہیں،جو ادا نہیں کرسکتے،، انصاربورڈ آف انٹر میڈیٹ نےامتحانات میں نقل کی روک تھام کےلیےفول پروف انتظامات توکئے ہیں،،دیکھنا یہ ہے کہ کیا نقل مافیا ان امتحانات میں ناکام ہوگی،،کیمرہ مین امجد اقبال کے ساتھ اختر نواز وقت نیوز کراچی  

Most Popular