چھٹی مردم شماری کے بعد آبادی کے تناسب سے ملک کے 10 بڑے شہروں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
ترجمان وزارت داخلہ سعودی عرب کرنل شلہوب کا کہنا ہے کہ ،، امیگریشن کاﺅنٹرز پر تربیت یافتہ اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے، تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ،، مقامی عازمین حج کے بارے میں سوال پر کرنل شلہوب کا کہنا تھا کہ،داخلی عازمین حج خدمات فراہم کرنے والے گروپس کی خدمات حاصل کریں،ایسے افراد جو بغیر پرمٹ لوگوں کو مشاعر لے جائیں گے انہیں فی سواری 10 ہزار ریال جرمانہ ، 15 دن جیل کی سزا کے علاوہ ان کی گاڑی بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی،، دوسری جانب پاکستان کا حج آپریشن مکمل ہوچکا ہے ،، اور حج ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں،، حج ایڈوائزری کمیٹی میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، پیر امین الحسنات اور پیر عمران شاہ سمیت دیگر شامل ہیں