آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کی

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کی

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار پاک فوج نے شنگھائی تعاون تنظیم اور چارملکی فوجی فورم میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر تاجکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تاجک صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کے عزم کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام میں پاک فوج نے قابل ستائش اقدامات کیے۔ ملاقات میں افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے معاملے پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ تاجک صدر نے افغانستان میں مصالحتی عمل، امن و امان کے قیام، علاقائی استحکام کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں دفاعی شعبوں میں پاک تاجک تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Most Popular