فضائیں لبیک اللھم لبیک کی صدائوں کی گونج اٹھیں گی ، وقوف عرفہ جمعرات کو ادا کیا جائیگا

فضائیں لبیک اللھم لبیک کی صدائوں کی گونج اٹھیں گی ، وقوف عرفہ جمعرات کو ادا کیا جائیگا

مناسک حج کی ادائیگی کل سے شروع ہوگی ،،عازمین حج نماز فجر کی ادائیگی کے بعدلبیک اللھم لبیک کی صدائوں کی گونج میں کل مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچیں گے ، عازمین حج منیٰ پہنچنے پر پورادن ایمان افروزاورروح پرورماحول میں ذکرواذکاراورعبادات میں مصروف رہیںگے ،ظہر،عصر ،مغرب اورعشاء کی نمازوہیں اداکریںگے ،، منیٰ میں رات قیام اورنماز فجر کی ادائیگی کے بعدسب سے بڑے رکن وقوف عرفہ کے لئے روانہ ہوںگے اور9ذوالحجہ کووقوف عرفہ کااہم ترین رکن حج اداکرنے کے بعد سورج غروب ہوتے ہی مزدلفہ کے لئے روانہ ہوجائینگے ، جہاں وہ کھلے آسمان تلے صبح تک قیام کریں گے وہاں سے کنکریاں لے کر رمی کے لئے منیٰ جمرات آجائیں گے ، شیطان کوکنکریاں مارنے کے بعدقربانی کریں گے اورسرمنڈواکراحرام کھول دیںگے 
دنیابھرسے 30لاکھ فرزندان اسلام حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ،، سعودی وزرات داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ ،مشاعر مقدسہ ،منیٰ ،عرفات اورمزدلفہ میں تمام حجاج کرام کوہرقسم کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کوتاکید کردی گئی ، سعودی وزرات صحت نے مشاعرمقدسہ میں عازمین حج کی خدمت کے لئے 175چھوٹی ایمبولینسیں مہیاکی ہیں۔50سے زائد ہیلی کاپٹر مشاعرمقدسہ میں حجاج کرام کوطبی خدمات فراہم کریں گے، حج انتظامیہ نے حجاج کرام کی نگرانی کے لئے منیٰ میں450سے زائد کیمرے نصب کئے ہیں۔

Most Popular