نو برسوں میں قوم کے اربوں روپے بچائے۔ملتان میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کی خبریں بے بنیاد ہیں:وزیراعلی پنجاب شہباز شریف

نو برسوں میں قوم کے اربوں روپے بچائے۔ملتان میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کی خبریں بے بنیاد ہیں:وزیراعلی پنجاب شہباز شریف

وزیراعلی سیکرٹریٹ میں شہدا ارفا کریم ٹاور کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملتان میٹرو بس میں کرپشن کی خبر دینے والوں کو قانونی نوٹس دیا جاچکا۔نو برسوں میں قوم کے اربوں روپے پچائے۔ تینوں ادوار میں اگر کرپشن ثابت ہوجائے توقوم کے سامنے میرا گریبان حاضر ہے۔ ایک سوال کےجواب میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا یہ کیسے ممکن ہے کہ سندھ اور پنجاب کی آبادی کم ہو اور دوسرے صوبوں کی آبادی بڑھ جائے۔۔مردم شماری کے معاملے کو سیاسی مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ارفا کریم دھماکے میں پولیس کے بہادر جوان اور عام شہری شہید ہوئے۔ نواز شریف کی قیادت میں شہدا کے ورثا کے لیے بہترین امدادی پیکج منطور کیا۔ان کاکہناتھاکہ امریکی صدر کے بیان پر پنجاب حکومت کا ردعمل آچکا ہے۔دہشتگردی اورانتہاپسندی کاخاتمہ ہماری ضرورت ہے۔

Most Popular